پمز کی نجکاری 385

پمز کی نجکاری قابل افسوس ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، رحمان ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پمز کی نجکاری قابل افسوس ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

رحمان ملک نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کو روزگار دینا ہے چھیننا نہیں ہے،ہماری پارٹی نے ہمیشہ پمز کی ملازمین کا خیال رکھا اور ملازمین کو ریگولر کیا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پمز کی نجکاری قابل افسوس ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں،یہاں پمز کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں لگتا ہے حکومت غربت مکانے کی بجائے غریب مکاو ایجنڈے پر تلی ہوئی ہے، پمز کی نجکاری غریبوں کو اسکے بنیادی صحت کے حق سے محروم کرنا ہےپمز کے ملازمین کو حق ملنے تک میں اور میری پارٹی ساتھ رہے گی پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب عوام کی طرف کھڑی رہے گی،

انہوں نے کہا کہ پمز کے ملازمین اس ظلم کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں دسمبر میں بحیثیت چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ پمز کی نجکاری کا از خود نوٹس لیا تھا، انہون نے کہا حکومت نے پمز کی نجکاری کا فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری کی بغیر لیا ہے،اسلام آباد کے رہائشیوں اور سرکاری ملازمین کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے پولی کلینک اور پمز واحد سہارے ہیں، پاکستان سروس ایکٹ کے تحت سرکاری ملازمین کا علاج معالجہ انکا بنیادی حق ہے، پمز کی نجکاری پاکستان سروس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے کیونکہ علاج معالجہ سروس پیکج کا حصہ ہے، پمز کی نجکاری سے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکس اور دیگر ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ جائینگے،اس بدترین مہنگائی کے دور میں چار ہزار ملازمین اور انکے اہل خانہ بے سہارا ہو جائینگے،پمز کی نجکاری سے غریب اور سرکاری ملازمین کے علاج معالجے پر اخراجات میں اضافہ ہو گا،

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد قومی صحت کے اہم ادارے کی نجکاری کے پس منظر و محرکات معلوم کرے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ پمز کی نجکاری کے پیچھے محرکات اور پس منظر جان کر قانونی اقدامات لے گی،سینیٹ قائمہ کمیٹی پمز نجکاری پر پبلک ہئیرنگ کرینگے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف پمز کے ملازمین نے جو عوامی خدمت کی وہ قابل تحسین ہے،کورونا وائرس کیخلاف عوامی خدمت پر پمز کے ڈاکٹروں اور ملازمین کو بونس ملناچاہیے تھا،عمران خان سے کہتا ہوں کہ ظلم کے بنیاد پر قائم نظام قائم نہیں رہ سکتا،عمران خان اگر آپ غریبوں کیساتھ ناانصافی کرینگے تو اللہ آپکے ساتھ وہی کریگا،پیپلز پارٹی کے دور میں جب کوئی احتجاج ہوتا میں وہاں پہنچا کرتا،حکومت کو غریب ملازمین کا خاص خیال رکھنا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں