پشاور(رپورٹنگ آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو سال2007میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا،
اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔