تھیلا 49

پشاور ، کوئٹہ میں آٹے کے نرخوں میں اضافہ

پشاور،کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پشاور میں کچھ ہی دنوں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 2650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پرچون مارکیٹ میں فی کلو آٹا 10 روپے اضافے سے 140 روپے تک پہنچ گیا ۔

ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل پر پابندی قرار دیا ہے۔رپور ٹ میں بتایاگیاہے کہ کوئٹہ میں بھی آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا ، قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، کوئٹہ میں پچاس کلو کی بوری کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 6250 روپے ہو گئی ہے۔ڈیلرز نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع بندی کو قرار دیا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں