ہمایوں اختر خان 59

پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مضبوط بلدیاتی نظام نا گزیر ہے’ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تا ندلیانوالہ(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مضبوط بلدیاتی نظام نا گزیر ہے ،

ڈسٹرکٹ فنانس کمیشن کے تحت مالیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے تاکہ اضلاع کی سطح پر وسائل کے بہتر استعمال سے ترقیاتی منصوبوںکو تیز کیا جا سکے، کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو صحتمند انہ سر گرمیوں کی جانب راغب کرنا ہوگا اس کے لئے حلقوں میں کھیلوں کے میدانو ں کو آباد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این اے 97کے تفصیلی دورہ کے دوران حلقہ عمائدین سے ملاقاتوں اور بطور مہمان خصوصی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں اختر خان حلقے میں انتقال کر جانے والوں کی رہائشگاہوں پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوںنے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے حلقے میں خدمت کی سیاست کی نئی روایت ڈالی ہے ، حلقے کی پگ پہننے کے دعویداروں نے محرومیوںکے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ہم بر ملا کہتے ہیں کہ عہدے ہمارے لئے اہمیت نہیں رکھتے ،

ہم نے اپنے سیاسی عزم کے ذریعے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کرکے دکھائے ہیں اور ان شا اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے بلا تفریق ہر طبقے کے لئے آواز بلند کی ہے ، کسانوں اور نوجوان ہماری ترجیح ہیں کیونکہ ان کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں