پریکٹیکل 659

پریکٹیکل کے بغیر 25 کروڑ روپے کی کاپیاں چھاپنے پر انکوائری شروع۔اینٹی کرپشن نے پی سی ٹی بی کے ڈائیریکٹر پروڈکشن کو طلب کرلیا

جعفر بن یار۔۔۔۔

نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کے بغیر ہی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پریکٹیکل کی کاپیاں چھاپنا شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کا ورک آرڈر جاری ہی نہیں ہوچکا بلکہ کاپیوں کی اشاعت کم وبیش مکمل ہونچکی ہے۔جس پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ا انکوائری شروع کرتے ہوئے پی سی ٹی بی کے ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ تمام متعلقہ دستاویزات کےہمراہ 20 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
پریکٹیکل
زرائع کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب سمیت ملک بھر میں رواں سال بھی نویں اور دسویں جماعت میں سائنس کے طالبعلم پریکٹیکل امتحان نہیں دے سکیں گے۔اور نہ ہی ان کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس یا کاپیاں چیک کی جائینگی۔

تاہم پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے رواں سال کے تعلیمی سیشن کے لئے بھی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کے لئے مختلف پرنٹرز اور پبلشرز کو کام الاٹ کیااور پری کو آلیفکیشن کےپراسیس میں 98 فرموں نے حصہ لیا۔جن میں سے 86فرموں کوپری کوالیفائی کیا گیا۔جبکہ ان میں سے 66 فرموں نے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کے ساتھ کاغذ کے سیمپل بھی جمع کروائے۔
پریکٹیکل
جنہیں پی سی ٹی بی نے 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 9 ویں اور 10ویں جماعت کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کا کام الاٹ کردیا۔

گزشتہ روز ڈائیریکٹرپروڈکشن اختر بٹ اینٹی کرپشن حکام کے روبرو پیش ہوئے اور استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے۔

اس سے قبل پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر پروڈکشن محمد اختر بٹ کا کہنا تھاکہ پریکٹیکل ہوں یا نہ ہوں پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپی جائینگی۔کیونکہ اس کے لیئے متعلقہ اداروں PMIU…PEF…..PIEMA…LWWF سمیت دیگر کے Indent کے بعد نوٹ بکس چھاپی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں