لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نواز شریف کے ساتھی رہیں گے۔
منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پرویز رشید ایک فرد نہیں بلکہ ایک سوچ، نظریے اور جمہوریت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے اور آئندہ بھی میاں نواز شریف کے ساتھی اور قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔