پرویز الٰہی

پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے اور اعتراض لگا کر واپس کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے اور اعتراض لگا کر واپس کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو 19جولائی کو طلب کر لیا ۔ دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت میں پیش ہوئے ۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے کہا کہ ڈی آئی جی کو بھی علم ہونا چاہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ سر ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے،بس روبکار پر فیصلے میں ابہام کی وجہ سے عملدرآمد رکا۔

دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ جیل نے پرویز الٰہی کی روبکار پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں رہائی دے دی ہے،پرویز الٰہی دیگر مقدمات میں ابھی جیل میں ہیں ۔عدالت نے سپرنٹنڈٹ کیمپ جیل اور دیگر کو شو کاروبکار پر عمل نہ کرنے پر شو کاز ز نوٹس جاری کر رکھا ہے