پرویز الٰہی 82

پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا، پرویز الہی عمرے کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں