حیدر سلطان

پروڈیوسر،ہدایتکار مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کریں ‘ حیدر سلطان

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکارحیدر سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے بادل آہستہ آہستہ چھٹ رہے ہیں اس لئے فلم پروڈیوسروںاورہدایتکاروں کو مستقبل کی منصوبہ بندی شروع کر نی چاہیے ،اگر فلم انڈسٹری کو ترقی دینی ہے تو اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کو بھی فروغ دینا ہوگا۔ ایک انٹرویومیںحیدر سلطان نے کہاکہ کئی سرمایہ کاروں نے فلموں پر کروڑوںروپے کی سرمایہ کی جو کوروناوباء کی وجہ سے منجمدپڑی ہے ،حکومت کوچاہیے کہ ایسے لوگوں کورعایتیں دے ،

فلمیں نمائش ہونے کی صورت میں انہیں ٹیکسز سے مکمل چھوٹ اور دیگر مدوں میں بھی معاونت کے طو رپر ریلیف دیا جائے۔حیدر سلطان نے کہا کہ پنجابی فلموںسے مجھے دلی لگائو ہے اورمیری دعاہے کہ ہماری پنجابی انڈسٹری دوبارہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے ۔