رانا مجاہد 50

پرو لیگ کے لیے 70 کروڑ روپے درکار ہیں، کوئی پیسہ فیڈریشن کو نہ دیا جائے،رانا مجاہد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پرو لیگ کے لیے 70 کروڑ روپے درکار ہیں، کوئی پیسہ فیڈریشن کو نہ دیا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرو لیگ کے ایونٹس کی فیس پاکستان اسپورٹس بورڈ خود ادا کرے، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس براہ راست انہیں دیا جائے۔رانا مجاہد نے کہا کہ غیر ملکی دورے کے ایئر ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ بھی پی ایس بی خود کرائے، پاکستان ہاکی فیڈریشن صرف قومی کھیل کی بہتری چاہتی ہے، ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے مسائل کا حل چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرو لیگ میں شرکت سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہو گا اور پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہو گی۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ پرو لیگ پاکستان ہاکی کے لیے بہت ضروری ہے، پرو لیگ کے لیے پیسہ ہاکی فیڈریشن ادا کرے یا پی ایس بی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں