لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی شاہی جوڑے پرنس اور پرنسس آف ویلز نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی جاری ہونے والی متنازع دستاویزات پر خاموشی توڑتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔کینسنگٹن پیلس نے بالآخر جیفری ایپسٹین سے جڑے جاری تنازع پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا۔
گزشتہ روز پرنس اور پرنسس آف ویلز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ شہزادہ اور شہزادی ایپسٹین کی جاری ہونے والی دستاویزات میں ہونے والے انکشافات پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ترجمان کے مطابق ان کی تمام تر ہمدردیاں اور توجہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔








