پراپرٹی ٹیکس

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان مشکل میں، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے جائیدادیں قرق کرنا شروع کر دیں۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے تمام ڈائریکٹرز کو ڈیفالٹرز کے خلاف سپیشل ریکوری مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام قانونی ذرائع استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

ڈی جی ایکسائز کی طرف سے نادہندہ کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتنے اور ان سے سرکار کی ایک ایک پائی وصول کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

اس سلسلے میں نادہندگان کی جائیدادیں اٹیچ کرکے نیلام کر نے جیسے آپشنز بھی استعمال میں لانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف روزانہ کی بنیاد پر وارنٹ گرفتاری اور ریکوری مانیٹر کرنے کے لیے ڈی جی آفس میں خصوصی سیل کا قیام میں لایا جاچکا ہے۔

ڈائیریکٹر جنرل کی طرف سے نادہندگان کی گاڑیاں پکڑنے اور بینک اکاؤنٹس فریز کرکے ریکوری کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں
پراپرٹی ٹیکس