وزیر خارجہ 224

پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کیلئے منفعت کا باعث ہو گا، وزیر خارجہ

اشک آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات کی جس میں ترکمانستان کے سینیئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔

اسکے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ بھی کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کے حوالے سے یکساں طور پر منفعت کا باعث ہو گا۔ واضح رہے کہ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر علاقائی سطح پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں