عینی طاہرہ 18

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کی کبھی تمنا نہیں کی ‘ عینی طاہرہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہاہے کہ مجھے شوبز کی دنیا میں جتنا وقت ہو گیا ہے اس لحاظ سے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے لیکن میں نے کبھی اس کی تمنا کی اور نہ اس کے لئے سفارش کرانے کا سوچا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شوبز میں بہت سے اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں اور ان کے کریڈٹ پر ایسا کوئی کام بھی نہیں لیکن وہ یہ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں ۔

اسے دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ یا تو ایوارڈ میرٹ پر یا سفارش پر ملتا ہے ۔میں ایسی خواہش نہیں رکھتی کہ میں سفارش کرائوں اور مجھے ایوارڈ دیا جائے بلکہ میں چاہتی ہوں میرے پرستار مجھے اسی طرح سراہتے رہیں یہی میرے لئے ایوارڈ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں