بحری جہاز 140

پرائیویٹ سیکٹر کی گندم لے کر پہلا بحری جہاز روس سے پاکستان پہنچ گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوائی گئی گندم لے کر پہلا بحری جہاز روس سے پاکستان پہنچ گیا جس سے آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

بتایاگیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے روس سے منگوایا گیا یہ گندم کا پہلا بحری جہاز ہے جو کراچی پورٹ پر پہنچاہے۔پرائیویٹ سیکٹر نے روس سے 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم منگوائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی گئی گندم آٹا ملز کو 92 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دی جائے گی، مارکیٹ میں عام صارف کو ملنے والے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں