پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستانی ٹیم پریکٹس، بولنگ کوچ ایشلے نوفکے بیٹے سمیت موجود رہے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر موجود رہے۔بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کے بیٹے فاسٹ بولر ول نوفکے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں پہنچے۔

اُن کے صاحبزادے نے نیٹس پر پاکستان کے بیٹرز کوبولنگ بھی کرائی۔ انہوں نے دوسرے نیٹس بولرز کے ساتھ پاکستان کے بیٹرز کو بولنگ کرائی۔ول نوفکے نے پاکستان کی ٹریننگ کے دوران بابراعظم، امام الحق اور سلمان علی آغا سمیت پاکستانی بیٹرز کو بھرپور بولنگ کرائی اس دوران ایشلے نوفکے نے ول کو ٹپس بھی دیں۔