بشریٰ انصاری 176

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا سحر ہمیشہ ہمسایہ ملک کے ڈراموں کے مقابلوں میں سر چڑھ کو بولتا رہاہے ‘ بشریٰ انصاری

لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا سحر ہمیشہ ہمسایہ ملک کے ڈراموں کے مقابلوں میں سر چڑھ کو بولتا رہاہے ، میںنے ٹی وی ڈراموں میں بہت سارے کردار ادا کر لیے ہیں اگر کوئی اچھوتا کردار ملا تو اسے ضرور چیلنج کے طور پر لوں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جتنے معیاری اور خوبصورت ڈرامے پاکستان سے پیش کیے جاتے ہیں ہمسایہ ملک میں اس طرح کا ایک بھی ڈرامہ نہیں بنا ، صرف وہ گلیمر کا سہارا لے کر ڈرامے بناتے ہیں اور ان کے ڈرامے اس قدر طویل ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ پاکستانی ڈرامے میں ہمیشہ دلچسپی کا عنصر چھایا رہا ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ پی ٹی وی سے بعض ایسے ڈرامے بھی پیش ہوئے ہیں کہ جب وہ آن ائیر ہوتے تھے تو مارکیٹیں بند اور سڑکیں ویران ہو جاتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں