اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان پاکستانی دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کیلئے تمام کوششوں کی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا،
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، دورانِ گفتگو دونوں رہنماؤں نے جاری پیشرفت کے پیشِ نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔









