مسرت جمشید چیمہ

پاکستانی قوم کرپشن میں لتھڑے ہوئے خاندان کیلئے ہرگز ایندھن نہیں بنے گی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قومی سلامتی کے ضامن ادارے کیخلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے اور ان کے عزائم بھی عیاں ہو چکے ہیں،پاکستانی قوم کرپشن میں لتھڑے ہوئے خاندان کیلئے ہرگز ایندھن نہیں بنے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کیا ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپنی تقریروں کے دوران نواز شریف بار بار اقتدار سے دوری کا ماتم کرتے رہے ،ان کی تقریر ”مجھے کیوں نکالا ”سے شروع ہو کر”مجھے کیوں نکالا”پر ہی ختم ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آپ ملک و قوم کے لئے تحریک کے نام پر بیوقوف نہیں بنا سکتا،جو خود صحت کے نام پر جھوٹ بول کر ملک سے فرار ہووہ کسی تحریک کی کیا قیادت کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ملک کے معاشی حالات پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ،سب جانتے ہیں کہ آپ کی لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے غریب کے تن پر کپڑے نہیں رہے ،جو مرضی کرلیں آپ احتساب کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ۔