واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا نے کہاہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے،پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں، پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سے تعلق نہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے۔
میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کے لیے ہے۔میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں، پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سے تعلق نہی