اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کا طیارہ گرانے کا افغانستان کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے میڈیا کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ طالبان کی طرف سے پاکستانی طیارہ گرائے جانے کی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے ایسی کوئی بات نہیں۔









