عابد علی

پاکستانی اوپنر عابد علی نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنالی

چٹااگ نگ (ر پورٹنگ آن لائن)چٹا گانگ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اوپنر عابد علی نے سنچری مکمل کرلی، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔عابد علی کی انٹرنیشنل ٹیسٹ کیرئیر کی یہ چوتھی سنچری ہے، اس قبل انہوں نے 2 سنچریاں سری لنکا اور ایک زمبابوے کیخلاف بنائی ہیں۔

اب تک ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 15 انٹرنیشنل میچز میں 24 اننگز میں 1040 رنز بنالئے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔