لندن(رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی اسپنر کاشف بھٹی کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کاشف بھٹی کو آئسولیٹ کر دیا گیا ۔پاکستان میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کاشف بھٹی، حیدر علی اور عمران خان آٹھ جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کونسل کو حیدر علی اور عمران خان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔دریں اثنا قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے ابتدائی دو تین روز مشکل تھے مگر پھر سب کھلاڑیوں کا ردھم بہتر ہوتا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 2 روزہ پریکٹس میچوں سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا، ماضی کی نسبت اس بار لڑکے دن میں کم از کم 3 مرتبہ اکٹھے مل بیٹھتے ہیں۔