آسٹریلیا 40

پاکستان، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ شائقین کو سیریز کے دوران تجربہ کار اور معروف ناموں کی آواز میں میچ کی کمنٹری سننے کو ملے گی۔

اعلان کے مطابق کمنٹری پینل میں رمیز راجہ، عامر سہیل، بازید خان، سابق أسٹریلوی کرکٹر سائمن کیٹچ اور معروف براڈکاسٹر عروج ممتاز شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز (آج) جمعرات سے ہوگا۔

تین میچز پر مشتمل اس سیریز کا دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائیگا تمام میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے،سیریز کی ہائی ڈیفینیشن کوریج کے لیے 28 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ نشریات میں بگی کیم، ہاک آئی اور الٹرا ایج جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جبکہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی تمام میچز میں دستیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں