ڈاکٹر شہباز گل

پاکستان کے مسلح افواج کے شہدا کو پوری قوم کا سلام ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسلح افواج کے شہدا کو پوری قوم کا سلام ہے۔ ڈاکٹر شہباز گلِ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوان ہمایوں سلیم نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وطن پاک کی فضائیں ہمایوں سلیم شہید کو سلام پیش کرتی ہیں، پاکستان کے مسلح افواج کے شہدا کو پوری قوم کا سلام ہے، شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔