سارہ لورین

پاکستان کے علاوہ کہیں اور زیادہ دیر نہیں رہ سکتی’سارہ لورین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ میرا گھر دبئی میں ضرور ہے لیکن میں پاکستان کے علاوہ کہیں اور زیادہ دیر نہیں رہ سکتی۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ دنیا میں ہم کہیں بھی جائیں بحیثیت فنکار ہماری پہچان پاکستان ہے اور وہاں ملنے والے لوگ بھی بے حد محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتے ہیں اسی لیے بیرون ملک رہتے ہوئے میں اپنے وطن کو بہت یاد کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے وطن کی ثقافت اور اس کی پہچان کو سنبھال کر رکھنا بحیثیت پاکستانی ہم سب کا فرض ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔