زر مبادلہ 106

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 فروری تک زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔.زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، 3 فروری کو پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 8 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ ذخائر 2 ارب 91 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 5 ارب 62 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں