نمیبیا 10

پاکستان کیخلاف جیتنے کی تیاری کر رہے ہیں،کوچ نمیبیا کرکٹ ٹیم

کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ ولیمز نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف جیتنے کی تیاری کر رہے ہیں، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر کمنٹ نہیں کر سکتا کہ پاکستان ٹیم کا مورال ڈائون ہے اور اس کا فائدہ اٹھائیں گے، ایونٹ میں ہمیں شکست کا سامنا رہا ہے، مورال اچھا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پچ پر تھوڑی گھاس لگ رہی ہے، دیکھتے ہیں (آج) بدھ کو پچ کیسی رہتی ہے، پاکستان کے اچھے پروفیشنل پلئیرز ہیں وہ آئوٹ فارم نہیں، ہم پاکستان کے پلیئرز کا احترام کرتے ہیں ہم نے ہر پلیئر کے لیے پلان بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پلان پر عمل درآمد کرنا ہے اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنا ہے، عثمان طارق اچھے بالر ہیں، وہ اچھا کھیل رہے ہیں، ان کے لیے پلان بنایا ہے، پاکستانی ٹیم اچھی ہے اس سے پریشان نہیں، ہمیں بس اپنے پلان پر رہنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں