فواد چوہدری 143

پاکستان کی قیادت کے خواہشمند لوگوں کے اپنے فیصلے بھی اورلوگ کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کےخواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اورلوگ کرتے ہیں۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اوربلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اورپی ڈی ایم اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا، نہ ہی انھیں کوئی پتہ ہے کہ تجاویزہیں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہوجائے توکرنا ہے۔ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کےخواہشمند ہیں جن کےاپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں