وفاقی وزیر انسانی حقوق 165

پاکستان کی ساکھ دنیا بھر میں مستحکم اور مضبوط ہو رہی ہے،وفاقی وزیر انسانی حقوق

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساکھ دنیا بھر میں مستحکم اور مضبوط ہو رہی ہے، او آئی سی مضبوط ادارہ، سیاسی طور مستحکم ممالک ارکان ہیں، انسداد کرپشن کا حقیقی اطلاق کروا سکتے ہیں، ڈس انفو لیب جیسے امور کا بغور جائزہ لینا ہو گا، دنیا میں اطلاعات کی دہشتگردی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کی بہتر ساکھ کے باعث یہ دوسری بار ہے کہ او آئی سی کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ او آئی سی مضبوط ادارہ، سیاسی طور مستحکم ممالک ارکان ہیں، انسداد کرپشن کا حقیقی اطلاق کروا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک میں قوانین موجود ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا ، برطانیہ کی ناک کے نیچے اندرون ملک اور کئی جگہوں پر ممالک کے اربوں روپے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈس انفو لیب جیسے امور کا بغور جائزہ لینا ہو گا، دنیا میں اطلاعات کی دہشتگردی جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہ تھا کہ خواتین نے محفوظ اور باوقار طریقے سے اپنے حق کیلئے جدوجہد کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں شیریں مزاری نے کہا تھا ہے کہ 22 دسمبر کام کرنے والی خواتین کا قومی دن ہے، ہم گھر اور باہر تمام کام کرنے والی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں