عابد شیر علی 222

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فنڈنگ اسکینڈل میں تمام ثبوت موجود ہیں، عابد شیر علی

لندن (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فنڈنگ اسکینڈل میں تمام ثبوت موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عابد شیر علی نے کہا کہ اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز اور خفیہ رکھے گئے اکانٹس پر جواب آنا ضروری ہے۔ عابد شیر علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ سب کچھ حاجی عمران نیازی کے علم میں تھا اور اسی کی اجازت سے سارا پیسہ لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 15 اگست سے پہلے یا اس کے بعد مواصلاتی رابطے کبھی بند نہیں کیے گئے، لیکن اسلام آباد میں افغان مسئلے پر کانفرنس کے لیے 3 دن تک موبائل سروس بند رہے گی، یہ کیسا مضحکہ خیز سکیورٹی سسٹم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں