152

پاکستان کی ایمیزون میں شمولیت سے پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھے گی ‘خادم حسین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ معروف ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون کے فروخت کنندگان کی لسٹ میں شمولیت سے پاکستانی مینوفیکچررز کی مصنوعات کی مانگ بڑھے گی ،پاکستانی فروخت کنندگان دنیا بھر میں اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ایمیزون پر پاکستان کی باقاعدہ شمولیت سے پاکستانی برآمدات میں 1ارب روپے تک اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں10لاکھ افراد کو ملازمتیں ملیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ایمیزون میں شمولیت ای کامرس کیلئے بڑا اقدام ہے جس سے نوجوانوں اور کاروبار کرنے والی نئی نسل کیلئے وسیع مواقع پیدا ہونگے ۔ایس ایم ای سیکٹر کو نئے مواقع میسر آئیں گے جس سے پوری طرح استفادہ کیلئے ملکی ادارے سمیڈا نے ایم ایم ایز کو تیار کرنے کیئے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے ایمیزون پر پاکستانی ایس ایم ایز کی پراڈکٹس بیچ کر برآمدات میں ایک ارب ڈالر تک کا اضافہ کرسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں