اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اترپردیش اور ہریانہ میں مساجد اور عبادت گاہوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہے،ہندو گروہوں نے مبینہ طور پر نماز جمعہ کے دوران کئی مقامات پر گائے کا گوبر مساجد میں پھینکا،
بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی تشویش کے باوجود تریپورہ میں مسلمانوں اوران کی عبادت گاہوں پر حملے جاری ہیں،بی جے پی نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا، عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں پر پرتشددحملے روکنے کےلئے ذمہ داری اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہریانہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کی سخت مذمت کرتا ہے