احسن اقبال 111

پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ترقی کا یا انتشار ، ہم پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا، پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو ملک میں انتشار پسند عناصر سرگرم ہوئے، آج سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو انتشار پسند عناصر نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں