سلہٹ ٹیسٹ 51

پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست، بنگلہ دیش کا سیریز میں کلین سویپ

سلہٹ(رپورٹنگ آن لائن) بنگلا دیش نے پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلا دیش کو جیت کیلئے 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو کامیابی کیلئے 121 رنز کی ضرورت تھی۔

ٹیسٹ میچ کے 5 ویں دن پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب 359 بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی۔

بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا آغاز ہوچکا ہے جہاں قومی ٹیم کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بن چکے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز کے ساتھ دن کا آغاز کررہے ہیں، بنگلا دیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار ہیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز کی ضرورت ہے۔

ساجد خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد محمد رضوان 94 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ خرم شہزاد بغیر کسی رن کا اضافہ کئے آؤٹ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں