احسن اقبال 18

پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کرجائیں گے ‘ احسن اقبال

نارووال ( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکرگڑھ میں مستحقین میں ماہ رمضان پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے ،ماہ رمضان میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ،ماہِ رمضان کا مقصد اللہ کی مخلوق پر رحم اور کثرتِ استغفار ہے ،غریبوں مسکینوں کو خوشیوں میں شامل کرنا صدقہ جاریہ ہے ،

صاحبِ ثروت افراد زیادہ سے زیادہ مستحقین کی امدادکریں ۔دعا ہے پاکستان میں کوئی امداد لینے والا نہ رہے، سب خوشحال ہوں ،محنت سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں نے کام نہیں کیا، (ن) لیگ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ،ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہوئے، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ، پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کرجائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں