فیصل جاوید 193

پاکستان کو بچانے کیلئے پوری قوم آج عمران خان کے ساتھ ہے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے پوری قوم آج عمران خان کے ساتھ ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ آج کے دن 26 سال پہلے عمران خان نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جسں نے پاکستان کی سیاست کو بدل کے رکھ دیا۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف یہ تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے، جس طرح پاکستان بنانے میں نوجوان قائداعظم کیساتھ تھے آج پاکستان بچانے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، اس تحریک کے ساتھ منسلک رہنا اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں