شاداب خان 178

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان نے عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔شاداب خان کو تصویر میں احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، عمرہ ادا کرلیا، اپنے ملک، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کیلئے دعا کی۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں