اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کامیابی کی طرف گامزن ہے‘نظام کی اصلاح کیلئے بحث کرنے میں کوئی حرج نہیں‘ نظام کا تجزیہ اور تشخیص بہت ضروری ہے‘قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے اور ترجیحات کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ‘عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کے لیے بحرپور جدوجہد اور محنت کررہے ہیں۔
منگل کو سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ نظام کی اصلاح کے لیے بحث کرنے میں کوئی حرج نہیں، نظام کا تجزیہ اور تشخیص بہت ضروری ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے اور ترجیحات کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہوتی ہے، اٹھارویں ترمیم کے تجزیے میں بھی کوئی حرج نہیں۔اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ عوام کو مضبوط جمہوری نظام سے براہ راست با اختیار بنانا ایک نہایت اہم ضرورت ہے۔
فیصل جاوید نے لکھا کہ عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کے لیے بحرپور جدوجہد اور محنت کررہے ہیں۔ٹوئٹ پیغام میں فیصل جاوید نے لکھا کہ پوری قوم نظام کی درستگی اورمافیا کیخلاف یکجا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پاکستان کامیابی کیطرف گامزن ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ مضبوط جمہوری نظام وہ ہے جہاں عوام کے پاس فیصلہ سازی کی براہ راست طاقت ہو اور انکے براہ راست ووٹ مو¿ثر ہوں۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق ایک مضبوط اور با اختیار لوکل گورنمنٹ نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک منتخب اور بااختیار مقامی نظامِ حکومت جمہوری عمل کے لیے زبردست اہمیت رکھتی ہے۔








