اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونے جا رہا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی لانچ ہونے جا رہا ہے، (نیٹ فلکس کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کر لیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد پر گائیڈ لائن تیار کر لے، جوں ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم پرائیویٹ کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور او ٹی ٹی سروس شروع کریں۔