مریم نوازشریف 54

پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں لیڈ لے رہا ہے: مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں لیڈ لے رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فائیوجی سپیکٹرم کے لائسنس کے اجراء پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

مریم نواز نے کہا کہ فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا سے نہ صرف طلبہ کو مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی بزنس فروغ پائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب آرٹیفشل انٹیلی جنس روڈ میپ جاری ہوچکا ہے، پنجاب AIروڈ میپ دنیا کا سب سے پہلا AI ڈلیوری یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نےکہا کہ فائیوجی کے اجرا سے آرٹیفشل انٹیلی جنس روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں