مراد علی شاہ 39

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر وزیراعلی سندھ کا پیغام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں30نومبرکو پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس منایا جوش وجذنے سے مناگیا اورملک کے 100سے زائد مقامات پر اجتماعات کاانعقاد کیاگیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے58 ویں یومِ تاسیس پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، جمہوریت کی بالادستی، آئین کا تحفظ اور عوامی حکومت ہمارا بنیادی مشن ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر عمل ہمارا عزم ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58 یوں تاسیس پر عوام، جیالوں اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا راز عوام کو طاقت کا سرچشمہ ماننا ہے۔

جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی بنیادی پہچان ہے۔ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر مسلسل گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کر کے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر کا وژن آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔ شہید بھٹو کا تصور، محترمہ بینظیر کی جدوجہد، صدر زرداری کا حوصلہ اور چیئرمین بلاول کی محنت زندہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں