پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی نشان تلوار الاٹ کر دیا گیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن انتخابی نشان الاٹ منٹ معاملہ،پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی نشان تلوار الاٹ کر دیا گیا ۔جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ بانی پیپلز پارٹی زوالفقار علی بھٹو شہید کا انتخابی نشان تلوار الاٹ کروا لیا ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ ہونا اعزاز ہے ۔