کیرولائن لیویٹ 51

پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، وائٹ ہاوس

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

وائٹ ہاوس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں