مقبوضہ کشمیرکی صورتحال 205

پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے متعلق 131صفحات پر مشتمل ڈوزیئر جاری کر دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے متعلق 131صفحات پر مشتمل ڈوزیئر جاری کر دیا ،ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے حقائق شامل ہیں، ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جعلی مقابلوں کے ناقابل تردید ثبوت شامل ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی اجتماعی قبروں کا بھی ذکر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل مواصلاتی روابط منقطع ہیں، غیر ملکی اور آزاد میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں،مقبوضہ وادی میں بھارت کشمیریوں کی آوازدبارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں 8سے 10ہزارافرادکوجبری لاپتہ کیاگیا ،اس ڈوزیئر میں خواتین کی بے حرمتی کا تذکرہ ہے، ایک لاکھ سے زائد ایسی املاک کا ذکر ہے جنہیں جلایا گیا۔جبکہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیری عوام کے خلاف کیمیکل ہتھیار اور پیلٹ گنز استعمال کررہی ہیں۔

اتوار کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقو ق شیریں مزاری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے محاصرے کو 769دن ہوچکے ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سید علی گیلانی کی وفات کے بعدان کے گھرجانی والے راستوں کوبندکیاگیا،سیدعلی گیلانی کے گھرکوگھیرے میں لیاگیا، قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھین لیا اور اہلحانہ کے خلاف انتقامی کاروائیاں کیں، ہم نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل مواصلاتی روابط منقطع ہیں، مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی اور آزاد میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں،پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے متعلق 131صفحات پر مشتمل ڈوزیئر جاری کر دیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے حقائق شامل ہیں،اس ڈوزیئر میں خواتین کی بے حرمتی کا تذکرہ ہے، ایک لاکھ سے زائد ایسی املاک کا ذکر ہے جنہیں جلایا گیا،پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فیک آپریشنز کا تذکرہ ہے، کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے تعبیر کرنے کی کوششوں کا ذکر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے 9لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر پرمسلط ہیں،مقبوضہ وادی میں بھارت کشمیریوں کی آوازدبارہاہے،آزادمبصرین کومقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت نہیں،مقبوضہ کشمیرمیں 8سے 10ہزارافرادکوجبری لاپتہ کیاگیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھارت سے سوال کرے،سلامتی کونسل کی سربراہی ایسے ملک کے حوالے کی گئی ہے جو ہندو توا کا علمبردار ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیری عوام کے خلاف کیمیکل ہتھیار اور پیلٹ گنز استعمال کررہی ہیں،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے فیک نیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے پاکستان مسلسل دنیا کو آگاہ کر رہا ہے ، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کی اصل صورتحال اب سمجھ آرہی ہے ، دنیا آج بھارت کے بیانیے کو سچ سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں