آصف علی زرداری 44

پاکستان نے قومی وقار کا مضبوطی سے دفاع کیا ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو یومِ پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔

پیر کے روز چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک طویل عرصے سے، پاکستانی حکومت اور عوام نے قومی اقتدار اعلی ، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا مضبوطی سے دفاع کیا ہے، مختلف خطرات اور چیلنجوں پر قابو پایا ہے، قومی تعمیر کو آگے بڑھایا ہے، اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی ترقیاتی کامیابیوں پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھائیں گے، اسٹریٹجک روابط کو مضبوط کریں گے، اور اپنی اپنی جدیدیت کی راہ پر ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھیں گے۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور پاکستان کے تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر نئے دور میں مضبوط پاک چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر ثمرات مل سکیں۔

اسی روز، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام بھیجا جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں