فتح ون میزائل

پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، میزائل 140کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، روایتی وار ہیڈلے جانے کی صلاحیت کا حامل فتح ون میزائل 140کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر مملکت ،وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے،

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے فتح ون میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے،تجربے کے دوران میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، راکٹ سسٹم140کلومیٹر تک میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،فتح ون میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے،راکٹ سسٹم مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے،

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سسٹم سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی، فتح ون میزائل سسٹم کے کا میاب تجربے سے پاک افواج کی دشمن کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، صدر مملکت ، وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف نے فتح ون میزائل کے کامیاب تجربے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔