میتھیو شارٹ 34

پاکستان میں گرم موسم سے مسئلہ نہیں ہوگا، اچھی پرفارمنس دیں گے: میتھیو شارٹ

راولپنڈی (میتھیو شارٹ) آسٹریلین بیٹر میتھیو شارٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں گرم موسم سے مسئلہ نہیں ہوگا، اچھی پرفارمنس دیں گے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلین بیٹر میتھیو شارٹ نے کہا کہ سپن کنڈیشنز میں آسٹریلیا کی حالیہ پرفارمنس مایوس کن رہی، اب سپن کنڈیشنز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

میتھیو شارٹ نے کہا کہ چند سینئر کھلاڑی موجود نہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے، سینئر اور نئے کھلاڑیوں پر مبنی دورہ پاکستان کا سکواڈ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کافی آرہی لیکن ون ڈے سیریز بھی ترجیحات میں شامل ہے، آسٹریلین کافی کھلاڑیوں نے حال ہی میں سمر کرکٹ کھیلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں