ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہورہی ہے، عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے،2لاکھ73ہزار تشخیص شدہ مریضں میں سے2 لاکھ 37 ہزارصحت یاب ہوئے۔

ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان کواب 2بڑے چیلنجز عید اور محرم الحرام درپیش ہیں، عید اور محرم الحرام کے دوران کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ معاون خصوصی صحت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے،

عید الفطر پرسماجی فاصلہ نظرانداز کرنے سے کورونا پھیلا، سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر انتہائی سمجھ داری کے ساتھ فیصلے کرنے ہیں، عیدالاضحیٰ کیلئے بہت پہلے سے تیاری شروع کی ہے، عیدالاضحیٰ کیلئے علمائے کرام سے مشاورت کی۔