اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیاربنانا ہماری اولین ترجیح ہے ،متاثرہ افراد میں تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار حاملہ خواتین کو زچگی سے متعلق سہولیات کی ضرورت ہے ۔
آئس لینڈ میں گلوبل فورم ویمن لیڈرشپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو بااختیاربنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کو حالیہ بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر سیلاب کا سامنا ہے جس کا تجربہ پاکستان نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا ۔شازیہ مری نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے 33 ملین افراد بے گھر ہوئے، جو کہ کئی ممالک کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ افراد میں تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار حاملہ خواتین کو زچگی سے متعلق سہولیات کی ضرورت ہے ۔
شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کے سب سیکامیاب سماجی تحفظ کے پروگرام ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ہونے پر فخر ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کے تقریباً 80 لاکھ خاندان بی آئی ایس پی سے منسلک ہیں ،ہم ان خاندانوں کو ٹارگٹ کیش ریلیف فراہم کر رہے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے غذائیت اور تعلیم کی ترغیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔